ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جودھپور کے ایک کسان نے وزیر خارجہ سشما سوراج کو اپنا گردے دینے کی پیشکش کی

جودھپور کے ایک کسان نے وزیر خارجہ سشما سوراج کو اپنا گردے دینے کی پیشکش کی

Sat, 19 Nov 2016 11:59:29    S.O. News Service

جے پور، 18؍نومبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جودھپورکے ایک کسان نے وزیرخارجہ سشماسوراج کو اپنا گردے دینے کی پیشکش کی ہے۔جودھپور کے اوسیا تحصیل گاؤں کے ایکل کھوری کے رہائشی وویک وشنوئی نے کہاکہ انہوں نے سشماسوراج کو اپنا گردے دینے کی پیشکش اس لیے نہیں کی ہے کہ وہ ایک وزیر ہیں، بلکہ اس لیے کی ہے کیونکہ وہ ضرورت مندلوگوں کی مدد کے لیے ہمیشہ تیاررہنے کے ان کے رویہ سے انتہائی متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں بحران میں پھنسے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے میں سشماسوراج کے اہم کردارسے متاثر ہوکر انہوں نے اپنا گردے دینے کی پیشکش کی ہے۔وشنوئی نے وزیر خارجہ سشما سوراج کو اپنا گردے دینے کی پیشکش فیس بک پرکی ہے۔


Share: